اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے مسجد الاقصیٰ کے دروازے "باب حطہ " کے پاس ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
صہیونی ریاست نے دعوی کیا ہے کہ اس نوجوان کا ارادہ تھا کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود ایک فوجی پر چاقو سے حملہ کرے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہونے اور خون بہہ جانے کی وجہ سے شہید ہوگیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲